• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 22169

    عنوان: مہدوی تفاسیر مثلاً لوامع البیان اور تفسیر رشدی اور تبین القرآن کا آپ نے مطالعہ کیا ہے، ان تفاسیر میں اہل سنت والجماعت کے مخالف تو کوئی عقائد نہیں ہیں؟

    سوال: مہدوی تفاسیر مثلاً لوامع البیان اور تفسیر رشدی اور تبین القرآن کا آپ نے مطالعہ کیا ہے، ان تفاسیر میں اہل سنت والجماعت کے مخالف تو کوئی عقائد نہیں ہیں؟

    جواب نمبر: 22169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):933=673-6/1431

    مہدوی تفاسیر لوامع البیان، تفسیر رشدی، تبیین القرآن کا میں نے مطالعہ نہیں کیا اور بعد تلاش بسیار کے بھی یہ تفاسیر نہیں مل سکیں۔ البتہ تحقیق کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ ان تفاسیر میں بے شمار عقائد اہل سنت والجماعت کے خلاف ہیں اور بہت سی آیات وخطابات کا مصداق محمد جونپوری کو بتایا گیا ہے جب کہ تمام اہل سنت والجماعت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ کسی بھی آیت یا خطاب کا مصداق محمد جونپوری قطعاً نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند