• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 21899

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا قرآن کی کوئی بھی آیت ایسی ہے جو آج قابل عمل نہیں ہوسکتی؟ اگر نہیں تو پھر جو مسلمان یہ سوچ لے کہ کچھ آیت صرف اس وقت کے لیے تھی اب وہ لاگو نہیں کی جاسکتی تو ایسے شخص کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ (۲)اور اس کی کوئی سند ہے کہ قرآن کا ہر لفظ قیامت تک کے لیے مناسب اور موزوں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 710=556-5/1431

    قرآن میں کچھ آیتیں ایسی ہیں جو قابل عمل نہیں منسوخ ہیں ۔جو مسلمان یہ سوچے کہ قرآن کی کچھ آیتیں صرف اس وقت کے لیے تھی اب لاگو نہیں ہوسکتی اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں، پہلا مطلب قرآن کی کچھ آیات منسوخ ہوچکی ہیں، اب قابل عمل نہیں ہیں، تو ایسا سوچنا صحیح ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، دوسرا مطلب جیسا کہ بہت سے جاہل کہتے ہیں کہ قرآن کے بہت سے احکام اس وقت کے لیے تھے اب لاگو نہیں ہوسکتے حالانکہ وہ احکام منسوخ نہیں بلکہ معمول بہا ہیں تو ایسا کہنے والا سخت گمراہی میں ہے اوراس پر اندیشہٴ کفر ہے۔

    (۲) اور قرآن کا ہرلفظ قیامت تک کے لیے مناسب اور موزوں ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ واضح کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند