• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 2082

    عنوان: عرض تحریر ہے کہ عام طورسے تراویح میں دیکھا جاتاہے کہ امام قرآنی آیات تیز رفتار سے پڑھتے ہیں، کیا نماز خاص طور پر تراویح میں تیز رفتاری سے قرآن پڑھنے سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: عرض تحریر ہے کہ عام طورسے تراویح میں دیکھا جاتاہے کہ امام قرآنی آیات تیز رفتار سے پڑھتے ہیں، کیا نماز خاص طور پر تراویح میں تیز رفتاری سے قرآن پڑھنے سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 668/ م= 663/ م

     

    تراویح میں قرآن اس برق رفتاری سے پڑھنا کہ حروف صاف اور مخارج سے ادا نہ ہو، اس طرح پڑھنا درست نہیں، ہاں اگر تجوید کی رعایت کے ساتھ تیز رفتاری ہو تو مضائقہ نہیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند