عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 20597
اگر کوئی حالت جنابت میں ہو اور جو دعائیں قرآن مجید سے ہوں مثلاً آیت الکرسی، یا معوذتین، یا بہت سی اور چھوٹی بڑی دعائیں جو ہم پڑھتے ہیں اور وہ قرآن مجید سیہیں یا جیسے بسم اللہ جو قرآن مجید میں بھی ہے تو ان قرآنی دعاؤں کا حالت جنابت میں دعا کی نیت کرکے پڑھنا کیسا ہے ؟اور ان کے پڑھتے وقت اعوذ باللہ اور بسم اللہ جس طرح قرآن پڑھتے وقت پڑھتے ہیں پڑھیں یا نہیں؟

جواب نمبر: 20597
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 426=379-4/1431
دعاء کے طور پر پڑھنے کی اجازت ہے۔ اوران کے پڑھتے وقت اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ دونوں تلاوت کے لیے پڑھا جاتا ہے۔ تلاوت کی نیت سے مذکورہ آیات پڑھنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند