• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 20463

    عنوان:

     قرآن خوانی پر پیسے لینا کیسا ہے؟

    سوال:

     قرآن خوانی پر پیسے لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 20463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 447=378-4/1431

     

    قرآن پڑھنے، سننے اور سنانے پر پیسے لینا یہ اجرت ہے جو شرعاً ناجائز وحرام ہے، حدیث شریف میں آتا ہے: اقروٴالقرآن ولا تاکلوا بہ (رواہ احمد)۔ ہاں قرآن کی تعلیم پر یعنی وہ معلم اور استاذ ہے، قرآن کی تعلیم دیتا ہے، دوسروں کو پڑھاتا ہے تو وہ اجرت لے سکتا ہے، اس کے لیے جائز ہے: أجازہ المتأخرون لخوف ضیاع الدین․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند