• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 19581

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کا ترجمہ آنا چاہیے؟ کیا قرآن کا ترجمہ سیکھنے کے لیے کوئی اچھی کتاب ہے جس سے ہم استاد کے بغیر بھی سیکھ سکیں؟

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کا ترجمہ آنا چاہیے؟ کیا قرآن کا ترجمہ سیکھنے کے لیے کوئی اچھی کتاب ہے جس سے ہم استاد کے بغیر بھی سیکھ سکیں؟

    جواب نمبر: 19581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 294=242-3/1431

     

    اگر آپ عالم نہیں تو قرآن کریم سمجھنے کے لیے اس کا ترجمہ آنا ضروری ہے، اس کے بغیر قرآن کریم نہیں سمجھ سکتے، اگر آپ قرآن کا ترجمہ سیکھنا چاہتے ہیں تو ترجمہٴ شیخ الہند یا بیان القرآن کا ترجمہ کسی جید عالم کی نگرانی میں مطالعہ کریں تاکہ دورانِ مطالعہ جو بات سمجھ میں نہ آسکے فوراً ان سے رجوع کرلیں، اوراگر سوال سے آپ کی مراد ترجمہ لکھنا ہے تو اس کے لیے آپ کو لغت، نحو، صرف، اشتقاق، معانی، بیان، بدیع، اصولِ فقہ، فقہ، مجمل ومبہم کی تفسیر کرنے والی احادیث وغیرہ کا علم ہونا ضروری ہے: ?قال الإمام جلال الدین السیوطي: ومنہم من قال: یجوز تفسیرہ لمن کان جامعًا للعلوم التي یحتاج المفسر إلیہا، وہي خمسة عشر علمًا: اللغة، النحو، التصریف، المعاني والبیان والبدیع، أصول الفقہ، الاشتقاق، الفقہ، الأحادیث المبینة لتفسیر المجمل والمبہم إلخ (ملخص الإتقان: ۲/۳۵۹، النوع الثامن والسبعون في معرفة شروط المفسر، ط: دار ذوی القربی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند