• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 178296

    عنوان: كیا میں معارف القرآن پڑھ سكتا ہوں؟

    سوال: میں معارف القرآن پڑھتا ہوں ، کیا میں پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 178296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1036-754/H=09/1441

    آپ کو اپنی استعداد علمی بھی صاف لکھنی چاہئے تھی نیز کون سی معارف القرآن دیکھ رہے ہیں اس کا اور اس کے مصنف کا ضروری تعارف بھی کرانا چاہئے آپ جامعہ مظاہر علوم دار جدید سہارن پور میں تشریف لے جاکر مولانا مفتی محمد طاہر صاحب مدظلہسے ملاقات کرلیں اور اپنے ساتھ معارف القرآن کو بھی لے جائیں موصوف مفتی صاحب آپ کی ان شاء اللہ پوری رہنمائی کردیں گے ان کی رہنمائی کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند