• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 178246

    عنوان: سورة توبہ کی ابتدا میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے ؟

    سوال: سورة توبہ کی ابتدا میں بسم اللّٰہ کیوں نہیں ہے ؟ جب ہم قرآن کی کسی سورت کے بیچ میں سے تلاوت شروع کرتے ہیں تو پہلے تعوذ پڑھتے ہیں پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہیں۔ تو کیا قرآن کی سورت کے بیچ میں بسم اللہ پڑھنا غلط ہے ؟

    جواب نمبر: 178246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 812-597/B=09/1441

    قرآن پاک کی تلاوت کا ادب بھی بتایا گیا ہے کہ جب تم قرآن پڑھو تو پہلے اعوذ باللہ پھر بسم اللہ پڑھ لیا کرو، یہ سنت طریقہ ہے مگر سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے تو اس کا جواب صرف یہ ہے کہ شریعت میں ایسا ہی آیا ہوا ہے۔ اس میں اپنی طرف سے کوئی عقلی گدا لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند