• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 175037

    عنوان: پنسل یا قلم سے قرآن كریم میں نشان لگانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں۔ شعبہَ حفظ میں قرآن مجید میں پینسل یا قلم سے غلطیوں پر نشان لگانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 175037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 522-413/H=05/1441

    پنسل یا قلم سے غلطیوں پر نشان لگانے کی گنجائش ہے، تاکہ بعد میں اس مقام کو اچھی طرح یاد کر لیا جائے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ کچی پنسل سے نشان لگایا جائے اور ضرورت پوری ہونے کے بعد اس نشان کو مٹا دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند