• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173967

    عنوان: کسی آیت کا ترجمہ وتفسیر وہاٹس ایپ وغیرہ پر شیئر کرنے کا حکم

    سوال: مولانا تقی عثمانی کی قرآن شریف کی لکھی ہوئی تفسیر انٹرنیٹ سے لے کر کسی آیت کا ترجمہ اور تفسیر انہی کی لکھی ہوئی واٹس ایپ پر شیئر کرسکتے ہیں؟ میں اس کے لیے اسلام 360اپلیکیشن استعمال کرتاہوں، کیایہ عام مسلمانوں کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 173967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-185/N=3/1441

    (۱): حضرت مولانا محمد تقی عثمانی مدظلہ ، پاکستان کے ایک معتبر عالم دین ہیں؛ لہٰذا آپ ، کسی آیت کا ترجمہ وتفسیر، موصوف کے آسان ترجمہ قرآن پاک یا معارف القرآن کے انگلش ترجمہ سے وہاٹس ایپ وغیرہ پر شیئر کرسکتے ہیں؛ البتہ صرف ترجمہ شیئر نہ کریں۔

    (۲): اسلام ۳۶۰نامی ایپ میں مختلف مکاتب فکر کی چیزیں جمع کی گئی ہیں، جن میں صحیح مکتب فکر کی تعیین عوام کے لیے آسان نہیں، نیز اس میں بہت سی چیزیں ویڈیو کی شکل میں ہیں؛ اس لیے اسلام ۳۶۰نامی ایپ سے علی الاطلاق استفادے کی حمایت نہیں کی جاسکتی بالخصوص عام مسلمانوں کے حق میں، جو صحیح اور غلط میں بآسانی امتیاز نہیں کرسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند