• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 172695

    عنوان: قرآن اور نماز پڑھتے وقت ایک لفظ کو بار بار دہراتا ہوں مجھے بہت وہم ہوتا ہے‏

    سوال: میں جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید کے ساتھ ادا نہیں کیا۔ یہاں تک کہ میں ایک لفظ کو دس دس مرتبہ دہراتا ہوں پھر بھی تسلی نہیں ہوتی۔ کچھ الفاظ تو باوجود کوثش کے بھی ادا نہیں ہوتے اس وہم کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ قرآن پڑھنے کا دل تو کرتا ہے مگر اس وہم نے پریشان کر رکھا ہے ۔ کوئی روز مرہ کی دعا پڑھوں تو بھی ایسا ہوتا ہے ۔ مہربانی فرما کر مجھے قرآن اور حدیث کے مطابق تسلی بخش جواب دیں۔اتنا بڑا پیرا گراف لکھنے پر معذرت کرتا ہوں۔ مجھے یہی پلیٹ فارم اپنے سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے مناسب اور بہتر لگا۔ سوال کا جواب جلدی دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 172695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1366-1120/H=12/1440

    اٹک اٹک کر پریشانی کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرنے میں تو اجرو ثواب بہت بڑھ جاتا ہے اگر بار بار دہرانے کے باوجود ادائیگی نہ ہو تو بھی مایوس نہ ہوں کسی مشاق قاری کے پاس بیٹھ کر تھوڑی دیر تصحیح کر لیا کریں اور اس کے بعد جس قدر بسہولت ہوسکے پڑھا کریں بہت زیادہ مشقت اور بوجھ اپنے قلب و دماغ پر نہ ڈالیں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ادائیگی صحیح ہو جائے گی وہم کا علاج یہی ہے کہ وہم اور وہمی امور کی طرف توجہ ہی نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند