• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 172649

    عنوان: جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید سے ادا نہیں کیا‏

    سوال: میں جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید سے ادا نہیں کیا یہاں تک کہ میں ایک لفظ کو پانچ پانچ مرتبہ دہراتا ہوں پھر بھی تسلی نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی تو یہ وہم بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی لفظ غلط ادا کیا اور اس کا معنی غلط بنا تو کہیں میں دائرہ اسلام سے خارج نہ ہو جاوں۔ میرا قرآن پڑھنے کا بہت دل کرتا ہے مگر اس وہم نے پریشان کر رکھا ہے ۔ پلیز قرآن اور حدیث کے مطابق میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 172649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1092-954/sd=12/1440

    جب آپ خودا قرار کررہے ہیں کہ مجھے وہم ہوتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ خود اپنے وہم کو تسلیم کررہے ہیں، لہذا وہم کی طرف توجہ نہ دیں، یہ وسوسہ ہوتا ہے جو مومن کو شیطان کی طرف سے پیش آجاتا ہے، باقی کسی قاری یا اچھے حافظ کو قرآن پڑھ کر سنالیں اور تسلی حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند