• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 172461

    عنوان: مروجہ قرآن خوانی كے موقع پر دعاء کرانے کے لئے جانا کیسا ہے

    سوال: مروجہ قرآن خوانی کے بعد دعاء کرانے کے لئے جانا کیسا ہے ۲ وہاں ناشتہ یا کھانا کھانا کیسا ہے؟ ۳ محلہ میں قرآن خوانی ہو اور ہم قرآن نہ پڑھیں اور ہماری کھانے کی دعوت ہو تو کیا کھانا کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1049-940/sd=12/1440

    (۱)مروجہ قرآن خوانی مختلف خرابیوں کی بناء پر چونکہ قابل ترک ہے، اس لیے ایسی غیر شرعی مجلس میں دعا کرانے کے لیے جانا درست نہیں ہے۔

    (۲)درست نہیں ہے۔

     (۳) ایسی دعوت میں شرکت نہیں کرنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند