• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 171863

    عنوان: تراویح میں قرآن مکمل ہونے سے پہلے جماعت میں جانا کیسا ہے؟

    سوال: تراویح میں قرآن مکمل ہونے سے پہلے جماعت میں جانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 171863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1144-979/D=11/1440

    تراویح میں مکمل قرآن پڑھنا یا سننا سنت درجہ کا عمل ہے اس کی پابندی کی جائے گی تو رمضان کے مبارک مہینہ میں بیش بہا اجرو ثواب سے سرفراز کیا جائے گا اور اگر اس سنت پر عمل نہیں کیا تو ثواب کثیر سے محروم رہے گا۔

    پس جماعت میں جانے کا تقاضہ سامنے آگیا ہو تو اگر دوران جماعت اپنی ترتیب کے مطابق قرآن کا پڑھنا یا سننا مکمل کرلے تو بہت بہتر ہے اور اگر اپنی ترتیب سے قرآن مکمل نہ ہو سکا تو کوئی گناہ نہیں، جماعت میں جانے اور اس کے اعمال کا ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند