عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 171674
جواب نمبر: 171674
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 986-828/SN=11/1440
اگر آپ کی مراد حرف مشدد پر وقف کرنے کی صورت میں ادائیگی کا طریقہ پوچھنا ہے، تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ حرفِ مشدد کو ساکن (بلا حرکت) کردیا جائے، لیکن تشدید باقی رکھی جائے، یعنی دو حرف کی ادائیگی کے برابر دیر لگائی جائے جیسا کہ وقف نہ کرنے کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ کسی اچھے قاری سے سن کر ادائیگی کا طریقہ معلوم کرلیں اور اس کے مطابق عمل کیا کریں، تاکہ غلطی کا امکان نہ رہے۔ (دیکھئے: جامع الوقف و معرفة الوقوف ، مع حاشیہ، مکتبہ رشیدیہ، دیوبند، ص: ۲۵، نیز: معلم التجوید للمتعلم المستفید ، ص: ۱۹۵ - ص: ۱۸۹، ط: مکتبہ مدنیہ دیوبند) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند