• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170576

    عنوان: دنیاوی غرض سے قرآن خوانی کرکے کھانا یا پیسہ لینا کیسا ہے ؟

    سوال: علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ دنیاوی ، مقاصد جیسے نئے گھر کے خیر وبرکت نئی دکان کے شروعات اور کھیت کے خیر وبرکت کے لئے قرآن خوانی کروا کے قرآن پڑھنے والوں کو کھلانا یا پیسہ دینا شرعا کہاں تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 170576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 959-837/B=10/1440

    اگر صرف دنیاوی مقصد کے لئے قرآن پڑھا گیا ہے تو اس پر کھلانا یا پیسہ دینا قرآن پڑھنے والوں کو درست ہے، یہ عبادت نہیں ہے۔ اس پر اجرت لینا دینا درست ہے؛ البتہ اجتماعی قرآن خوانی کا طریقہٴ مروجہ درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند