عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 170550
جواب نمبر: 170550
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1054-933/H=09/1440
إیاک نستعین ۔ (اے اللہ آپ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں) میں مدد چاہنے سے مراد ایسے امور میں مدد چاہنا ہے کہ جو مخلوقات کی قدرت سے خارج ہیں مثلاً ہدایت، اولاد، بارش وغیرہ مانگنا کہ ان جیسے امور کو اللہ پاک کے علاوہ سے طلب کرنا جائز نہیں، باقی رہے وہ امور عادیہ کہ جن میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے ایک دوسرے کے تعاون اور ہاتھ بٹانے کے اختیارات بندوں کے سپرد کر دیئے ہیں ایسے امور میں ایک دوسرے سے تعاون حاصل کرنا بلاشبہ درست ہے، بے شمار نصوص اس پر صراحةً دلالت کرتی ہیں، امید ہے کہ اب کچھ اشکال نہ رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند