• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168851

    عنوان: قرآن خوانی كی دعوت میں شركت كا حكم ہے؟

    سوال: گھروں میں لوگ برکت کے لیے قرآن خوانی کرواتے ہیں اور اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اس میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟ اور اس کے بعد کھانا پیش کرتے ہیں وہ کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 168851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 659-592/M=06/1440

    گھر میں خیرو برکت کے لئے روزانہ تلاوت کا اہتمام کیا جائے، اپنی تعلیم کی جائے، ممنوعہ تصاویر، آلات لہوو لعب کو رکھنے سے احتراز کیا جائے۔ حصول برکت کے لئے قرآن خوانی کرانا ناجائز نہیں ہے لیکن اس کے لئے باضابطہ لوگوں کو دعوت دے کر بلانا، اجتماعی طور پر ختم کو ضروری سمجھنا اور ختم کے بعد شیرینی، ناشتہ یا کھانے کا اہتمام کرنا، یہ چیزیں درست نہیں اس لئے مروجہ طریقہ لائق ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند