• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168077

    عنوان: موبائیل میں ترجمہ سننا اور سیکھنا

    سوال: خضرت میں کئی سالوں سے استاد کی تلاش میں ہوں ۔لیکن ابھی تک کوشش جاری ہے کوئی ممکن صورت نہیں بنی۔ اگر میں قرآن پاک کو اپنی موبائل میں انسٹا ل کرو اور اس سے اپنی ضرورت پوری کروں تو کیا ایسی صورت میں درجہ ذیل لنک میں جو ڈاکٹر فرحت ھاشمی ایک اسلامی سکالرز اور اعلی درجے کی محدثہ ہے ۔ اس کا ترجمہ سن سکتا ہوں، میں ملک سے باہر ہوں، ادھر سب اپنی ڈیوٹیوں میں مشغول رہتے ہیں، وقت کی بہت قدر ہے سب کیساتھ ۔میرے ساتھ اور بھی کئی ترجمے ہیں ھے مثال کے طور پر ۔خضرت مفتی تقی عثمانی صاحب کا ترجمہ ، اور مفتی شہرعالی شاہ صاحب مرحوم کا ترجمہ ، اللہ رب کائنات ان کی قبر پر ارب ھا ارب رحمتیں نازل فرماے ۔ آمین ۔ خضرت ڈاکٹر صاحبہ تلاوت تجوید ترجمہ اور تفسیر بہت ہی آسان اور مفید طریقے سے سمجھاتی ہیں۔ آپ کی اصلاح ہمارے لیے بہت اہم اور ضروری ہے ۔

    جواب نمبر: 168077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:522-590/L=6/1440

    علم حاصل کرنے کا بہتر ذریعہ تو یہی ہے کہ کسی معتبر عالم کی زیرِ نگرانی علم حاصل کیا جائے ؛البتہ جب تک کوئی معتبر استاد نہ ملے اس وقت تک آ پ یہ کرسکتے ہیں کہ کسی معتبر عالم کا ترجمہ جیسے : تفسیر شیخ الہند، تفسیر معارف القرآن یا حضرت مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم کا ترجمہ انسٹال کرلیں اور اس کا مطالعہ کریں،ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا ترجمہ میں نے سنا نہیں ہے ؛اس لیے اس کے بارے میں کچھ لکھنا مشکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند