• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162694

    عنوان: تراویح میں ختم قرآن كے موقع پر مٹھائی تقسیم كرنا؟

    سوال: ہماری مسجد میں جب قرآن مجید کا ختم ہوتا ہے تراویح میں تو کچھ لوگ خوشی کی وجہ سے سب لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہیں، شریعت اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟

    جواب نمبر: 162694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1233-1025/sd=10/1439

    اگر کچھ لوگ خصوصی طور پرچندہ کرکے جس میں کسی قسم کا جبر ودباو نہ ہواور نہ ہی ریا ونمود پیش نظر ہو ،تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر مسجد کا ادب ملحوظ رکھتے ہوئے شیرینی تقسیم کردیں، تو گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند