عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 161506
جواب نمبر: 161506
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1068-936/H=8/1439
دورانِ تلاوت اذان ہونے لگے تو تلاوت موٴخر کرکے اذان کا جواب دیں اور اس کے بعد دعاء وسیلہ پڑھ لیں پھر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر تلاوت کریں، فتاوی شامی کی باب الاذان ونیز دیگر کتب سے اسی طرح ثابت ہے۔
-------------------
جواب درست ہے اگر تلاوت کرنے والا مسجد میں ہو تو تلاوت جاری رکھ سکتا ہے۔ (ل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند