• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 16063

    عنوان:

    کیا مجھ کو قرآن کی تلاوت بغیر اس کا معنی جانے ہوئے پورا ثواب دے گی یا نہیں؟میں نے ایک مضمون پڑھا جس میں مصنف نے لکھا کہ وہ حدیث جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تلاوت کرنے والا ثواب پائے گا یہ ان لوگوں کے لیے تھا جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھے اور جو اس کا معنی بھی جانتے تھے۔ برائے کرم آپ بتادیں کہ کیا تلاوت بغیر اس کا معنی جانے ہوئے ثواب دے گی یا نہیں، کسی حدیث کے حوالہ کے ساتھ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1728=1364-11/1430

    حدیث شریف میں جو قرآن شریف پڑھنے پر ثواب کا حکم مذکور ہے، وہ نفس قرأت پر ہے، پڑھنے والا معنی سمجھے یا نہ سمجھے اس لیے بغیر قرآن شریف کا معنی جانے ہوئے بھی اس کی تلاوت پر پورا ثواب ملے گا جو لوگ اس کے خلاف کہتے ہیں آپ ان سے خود سوال کریں کہ وہ کوئی ایسی صریح حدیث پیش کریں جس سے پتہ چلے کہ بغیر سمجھے قرآن شریف کی تلاوت کرنے سے ثواب نہیں ملتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند