• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160109

    عنوان: کیا قرآن شریف کو چومنا صحیح ہے؟

    سوال: کیا قرآن شریف کو چومنا صحیح ہے؟ جیسا کہ لوگ قرآن شریف کو پڑھنے کے بعد چومتے ہیں یا پھر ایسے ہی اٹھاکر چوم لیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 160109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:783-722/M=7/1439

    قرآن شریف کو تعظیم وتکریم کی غرض سے چومنا جائز اور درست ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ وہ ہرصبح قرآن پاک کو لیتے اور اس کو چومتے اور فرماتے تھے کہ: ”میرے رب کا فرمان اور میرے بزرگ وبرتر پروردگار کا منشور ہے“ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی قرآن پاک کو چومنتے تھے اور چہرے پر لگاتے تھے“۔ درمختار میں ہے: تقبیل المصحف قیل بدعة لکن روي عن عمر رضي اللہ عنہ أنہ کان یأخذ المصحف کل غداة ویُقبّلہ ویقول: عہد ربي ومنشور ربي عز وجل، وکان عثمان رضي اللہ عنہ یُقبل المصحف ویمسحہ علی وجہہ․ (شامی زکریا: ۹/ ۵۵۲) (محمودیہ: ۷/ ۱۴۷، ط: محمودیہ میرٹھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند