• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 158491

    عنوان: كسی بات كی تحقیق كے لیے بچوں سے قرآن پر ہاتھ ركھوانا؟

    سوال: حضرت، میری کلاس کے کچھ بچوں نے استاذ کے پیچھے آوازیں لگائیں، جب استاذ نے پوچھا تو کسی نے نہیں بتایا، جس کی وجہ سے استاذ نے قرآن پر ہاتھ رکھوایا، کیا ایسا کرنا صحیح ہے کہ آپ قرآن پر ہاتھ رکھواوٴ۔

    جواب نمبر: 158491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 478-417/sd=5/1439

     بچوں کی تربیت اور اُن کو سچ بولنے کی عادت ڈلوانے کے لیے اللہ تعالی کا خوف دلانا چاہیے ، قرآن پر ہاتھ رکھوا نا اچھا عمل نہیں ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند