• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 157831

    عنوان: قرآن یا حدیث کی آیت وہاٹس اَیپ پر آئے تو اسے ڈیلیٹ کرنا كیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن یا حدیث کی آیت وہاٹس اَیپ پر آئے تو اسے ڈیلیٹ کرنا (ختم کرنا) جائز ہے یا نہیں؟ بالتفصیل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 157831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:498-420/L=4/1439

    قرآن یا حدیث واٹس اپ پر آئے تو اسے ڈلٹ کرنے کی گنجائش ہے،اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یستفاد ما في رد المحتار علی الدر المختار: ولو کان فیہ اسم اللہ أو اسم النبي صلی اللہ علیہ وسلم یجوز محوہ لیلفّ فیہ شیٴ (۹/۵۵۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند