عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 157546
جواب نمبر: 15754601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:441-387/L=4/1439
موبائل میں قرآن کا سننا پڑھنے کے برابر نہیں ہے ،تاہم اگر کوئی شخص آداب کی رعایت کے ساتھ قرآن سنتا ہے تو امید ہے کہ اس کو بھی اجر ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نوکری کرتی ہوں، مجھے قرآن شریف حفظ کرنے کا بہت شوق ہے۔ الحمد للہ میں نے تین پارے حفظ کرلیے ہیں۔ میں قرآن شریف کی سورت کو رومن انگلش رسم الخط میں لکھ لیتی ہوں ساتھ میں اردو ترجمہ بھی لکھ لیتی ہوں۔میرے گھر سے آفس کافی دور ہے بس کا سفر ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ میں صبح کو جاتے ہوئے اور شام کو واپس گھر آتے ہوئے آیتیں حفظ کرلیتی ہوں۔ رومن انگلش رسم الخط میں اس لیے لکھتی ہوں کہ قرآن شریف کی بے حرمتی نہ ہو۔ کبھی بے وضو بھی ہوتی ہوں تو بھی اسی طریقے سے حفظ کرلیتی ہوں۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا اس طریقے سے لکھنا اور حفظ کرنا غلط تو نہیں ہے یا صرف عربی رسم الخط میں ہی لکھنا چاہیے؟ میں اس طرح لکھتی ہوں مثلاً سورہ فاتحہ اس طرح لکھوں گی?Alhamdulillahe Rabbilaalameen?۔ برائے مہربانی جواب دے کر میری الجھن دور فرمائیں کہ میرا یہ طرز عمل درست ہے یا نہیں؟
5195 مناظرکیا کچھ آیتیں قرآن میں ایسی بھی ہیں جن کی تلاوت منسوخ ہے اور حکم باقی ہے؟
کیا یہ بات سچ ہے کہ قرآن شریف کی کچھ آیتیں جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان آیات کو پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں اللہ تبارک و تعالی نے ان آیتوں کو قرآن کریم سے ہٹا دیا، تاہم ان آیتوں کا حکم اب بھی باقی ہے۔ اب میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات سچ ہے؟ (2) اگر یہ آیتیں قرآن کریم سے ہٹا دی گئی تھیں تو ان آیتوں کے بدلے میں دوسری بہتر آیتیں کیوں نہیں نازل ہوئیں؟ (3) تیسرے یہ کہ جب ان آیتوں کا حکم قیامت تک کے لیے تھا تو قرآن کریم سے ان کے الفاظ کیوں ہٹا دئے گئے؟ میں نے سنا ہے کہ آیت رجم اس طرح کی آیتوں کی ایک مثال ہے۔ آیت رجم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین تلاوت فرمایا کرتے تھے تاہم بعد میں یہ منسوخ کردی گئی اورقرآن کریم سے ہٹا دی گئی۔ تاہم قیامت تک ان لوگوں کے لیے جو زنا کا ارتکاب کریں گے اور شادی شدہ بھی ہوں گے رجم کا حکم باقی رہے گا۔
6316 مناظرمیں گھر پر بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں کیا
میں شیعہ بچوں کو پڑھا سکتی ہوں اور کیانفاس کی حالت میں پڑھا سکتی ہوں اور جس بچی
کو حیض آتا ہے کیا وہ حیض کی حالت میں نورانی قاعدہ پڑھ سکتی ہے؟
سورہ
واقعہ کی کیا فضیلت ہے یہ سورہ کب پڑھنی چاہیے؟
(۱) کیا احمد رضا کا ترجمہ کنز الایمان پڑھنا ٹھیک ہے؟ (۲) اس میں سورہ انفال کی غالباً آیت نمبر چوبیس: یا ایہا النبی کا ترجمہ: اے غیب کی خبریں بتانے والے، کیا ہے۔ (جب کہ غیب کی خبر صرف اللہ کے لیے ہے)۔ (۳)کیا اس آیت کا یہ ترجمہ کرنا گمراہی ہے؟ حضرت اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے نزدیک اور علمائے دیوبند کے نزدیک اس آیت کا کیا ترجمہ ہے؟ برائے کرم ہر جز کا جواب لازمی طور پر دیں۔
11959 مناظرقرآن پاک کا رسم اخط تبدیل کرنا
2141 مناظر