• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 157545

    عنوان: ٹوپی پہنے بغیر قرآن مجید پڑھنا ؟

    سوال: ٹوپی پہنے بغیر قرآن مجید پڑھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 157545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:440-384/L=4/1439

     قرآن کے ادب کا تقاضہ ہے کہ قرآن کی تلاوت کے وقت پڑھنے والے کی حالت اچھی ہواچھے لباس میں ہو عمامہ یا ٹوپی کے ساتھ قرآن کی تلاوت کرے تاہم اگر کوئی شخص بغیر ٹوپی کے قرآن پڑھتاہے تو یہ ناجائزنہیں ہے ،البتہ ادب کے خلاف ہے ۔ رَجُلٌ أَرَادَ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ فَیَنْبَغِی أَنْ یَکُونَ عَلَی أَحْسَنِ أَحْوَالِہِ یَلْبَسُ صَالِحَ ثِیَابِہِ وَیَتَعَمَّمُ وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ؛ لِأَنَّ تَعْظِیمَ الْقُرْآنِ وَالْفِقْہِ وَاجِبٌ، کَذَا فِی فَتَاوَی قَاضِی خَانْ․ (الفتاوی الہندیة:5/316)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند