عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 156798
جواب نمبر: 156798
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:320-249/sn=4/1439
قرآن کی آیتیں اسکرین کے جس حصے پر نظر آئیں اس حصے پر تو بلاوضو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، بقیہ دیگر حصوں پر مثلاً پشت کی طرف یا دائیں بائیں ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے، گنجائش ہے؛ لہٰذا اگر کوئی آدمی جو وضو کے ساتھ نہ ہو اس طرح موبائل میں تلاوت کرے کہ اس کا ہاتھ اسکرین پر نہ لگے شرعاً جائز ہے۔ ویحرم بہ أي بالأکبر وبالأصغر مسّ مصحف أي ما فیہ آیة․․․إلاّ بغلاف غیر مشرّز إلخ وقال الشامي: ․․․لکن لا یحرم في غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابة (درمختار مع الشامي: ۱/ ۳۱۵، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند