عقائد و ایمانیات
>>
قرآن کریم
سوال نمبر: 152471
عنوان: تراویح کی اجرت ناجائز ہے
سوال: السلام علیکم و رحمت اللہ مفتی زر ولی خان صاحب کا عند العلما کیا مقام ہے وہ حفاظ کے لئے تراویح کی اجرت کو جائز کہہ رہے ہیں اس کے بارے میں ان کا ایک بیان بھی آیا ہے اس بیان کو سن کر ہمارے معتبر با صلاحیت علماء بھی تراویح کی اجرت کو جائز قرار دینے لگے ہیں حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہ کا علماء دلوں میں بہت احترام ہے اس لئے اگرحضرت والا خود اس کی تحقیق کرکے فرما رہے ہیں تو کیا تراویح کی اجرت لینا جائز ہے اس سے بہت سے طلبہ کو پڑھنے میں سہولت ہوجائیگی۔ ہمارے حفاظ بھائیوں کی ہمت افزائی بھی ہوگی۔
جواب نمبر: 15247101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 935-755/D=9/1438
تراویح کی اجرت ناجائز ہے، مفتی زر ولی خان صاحب کی بات مسلکِ جمہور کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناقابل اعتنا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے رجوع کریں رسالہ ”معاوضہ علی التراویح کی شرع حیثیت“ کی طرف۔ جو مکتبہ دارالعلوم دیوبند سے طبع ہوا ہے اور مکتبہ سے قیمتاً حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ رسالہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند