• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 15102

    عنوان:

    اگر منھ میں تمباکو رکھا ہو تو تلاوت یا ذکر کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    اگر منھ میں تمباکو رکھا ہو تو تلاوت یا ذکر کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 15102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1285=1285/م

     

    بعض تمباکو نشہ آور ہوتا ہے، اس کا کھانا جائز نہیں، لہٰذا منھ میں اس کو رکھ کر تلاوت یا ذکر کرنا بھی درست نہیں، اور بعض بدبودار ہوتا ہے اس کو بھی منھ میں رکھ کر تلاوت و ذکر کرنا کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند