• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 146883

    عنوان: تلاوت كے دوارن قرآن پر پیر رکھنے کا خیال آنا؟

    سوال: میں جب بھی قرآن پڑھتا ہوں تو ہمیشہ یہ خیال آتا ہے کہ نعوذ باللہ اُس پر پیر رکھوں۔ براہ کرم صحیح جواب سے رہنمائی فرمائیں کہ کیا مجھے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 146883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 200-177/N=3/1438

     

    یہ شیطانی وسوسہ ہوتا ہے، اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، غیر اختیاری وساوس پر گناہ نہیں ہوتا؛ البتہ آئندہ جب کبھی اس طرح کا خیال آئے تو آپ یہ پڑھ لیا کریں: أعوذ باللہ من الشیطان، آمنتُ باللہ ورُسُلہ، انشاء اللہ آہستہ آہستہ اس طرح کے وساوس کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ عن أبي ھریرة(رض) قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن تجاوز اللہ عن أمتي ما وسوست بہ صدورھا ما لم تعمل بہ أو تتکلم، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، کتاب الإیمان،باب فی الوسوسة، الفصل الأول، ص ۱۸، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،یسن لہ أن یستعیذ ثم یقول: آمنت باللہ ورسلہ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح، کتاب الإیمان،باب فی الوسوسة، الفصل الأول،۱: ۲۲۸، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند