• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 14668

    عنوان:

    میں قرآن اسکول کی ایک طالبہ ہوں اور قرآن حفظ کررہی ہوں۔ کیا میں اپنے حیض کے ایام میں قرآن مجید پڑھ سکتی ہوں،کیوں کہ مجھے ڈر ہے کہ میں اس کو ایک ہفتہ میں بھول جاؤں گی۔

    سوال:

    میں قرآن اسکول کی ایک طالبہ ہوں اور قرآن حفظ کررہی ہوں۔ کیا میں اپنے حیض کے ایام میں قرآن مجید پڑھ سکتی ہوں،کیوں کہ مجھے ڈر ہے کہ میں اس کو ایک ہفتہ میں بھول جاؤں گی۔

    جواب نمبر: 14668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1114=908/ل

    حیض کے ایام میں مذکورہ عذر کی وجہ سے قرآن شریف کی تلاوت کی اجازت نہیں ہوسکتی، یاد کیا ہوا بھول نہ جائے اسکے دو طریقے ہوسکتے ہیں۔ (۱) آپ کپڑے وغیرہ سے قرآن شریف کھول کر بیٹھ جائیں، اور قلم وغیرہ کسی چیز سے ورق پلٹاتی رہیں اور قرآن میں دیکھ کر دل دل میں پڑھیں زبان نہ ہلائیں۔ (۲) کوئی تلاوت کر رہا ہو تو اس کے پاس بیٹھ جائیں اور سنتی رہیں، سننے سے بھی یاد ہوجاتا ہے، یہ دونوں طریقے جائز ہیں اوران شاء اللہ یاد کیا ہوا محفوظ رکھنے کے لیے کافی ہوں گے۔ (فتاویٰ رحیمیہ: ۴/۲۷۹)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند