• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 146071

    عنوان: نفاس میں منزل پڑھنا جس میں سورہ فاتحہ بھی ہے کیسا ہے ؟

    سوال: نفاس میں منزل پڑھنا جس میں سورہ فاتحہ بھی ہے کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 146071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 157-655/H=7/1438

    سورہٴ فاتحہ یا وہ آیاتِ مبارکہ کہ جن میں دعاء کا مضمون ہے اُن کو دعاء کی نیت سے پڑھ لے تو جائز ہے، تلاوت کا قصد ان کے پڑھنے میں نہ کرے اور جن آیاتِ شریفہ اور سورتوں میں دعا کا مفہوم نہیں ہے ان کے پڑھنے میں غیرِ قرآن کا قصد کرنا موٴثر نہیں پس اُن کو نفاس وحیض کی حالت میں پڑھنا بھی جائز نہیں: وقراء ة قرآن بقصدہ اھ درمختار وفي شرحہ الفتاوی رد المحتار (قولہ بقصدہ) فلو قرأت الفاتحة علی وجہ الدعاء أو شیئًا من الآیات التي فیہا معنی الدعاء ولم ترد القرأة لا بأس بہ کما قدمناہ عن العیون لأبي اللیث وإن مفہومہ إن ما لیس فیہ معنی الدعاء کسورة أبي لہب لا یوٴثر فیہ قصد غیر القرآنیة اھ ج۱ص۱۹۵ (باب الحیض)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند