عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 145889
جواب نمبر: 145889
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 145-610/H=6/1438
پانچ چھ پارے آپ کو یاد ہیں یہ بھی اللہ پاک کا آپ پر بڑا کرم ہے،اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر اداء کرتے رہئے اورمزید ترقی کے لیے اپنے مشاغل کو ملحوظ رکھ کر کوشش کرتے رہئے ایک وقت ا یسا مقرر کرلیجیے کہ جس میں قرآن کریم کی تلاوت اور یاد کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام وابستہ نہ رہے، حتی کہ اُس وقت اپنا موبائل بھی بند رکھا کریں قرآنِ کریم کی تلاوت اتنی بڑی دولت ہے کہ براہِ راست اللہ پاک سے ہم کلامی کا شرفِ عظیم تلاوت کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے، سوچئے کہ کوئی بڑا حاکم اورعہدہ دار آپ کو اپنے آپ سے بات کرنے کا موقعہ دیدے تو آپ کس قدر اس کے شکر گذار ہوں گے، شاید زندگی بھر اس کا احسان نہ بھولیں گے، بہرحال پورے قرآن شریف کے دوبارہ یاد پختہ ہوجانے کو مشکل نہ سمجھئے اللہ تعالیٰ نے بندوں پر اس کو بہت آسان کررکھا ہے، بس نیت اور عزم میں پختگی ہونی چاہیے دوسرے مسواک کا اہتمام کیا کریں اور تیسرے تقوی پر ہیزگاری کو لازم پکڑلیں، بدنگاہی اور بدزبانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، اہل حق مشائخ میں سے استخارہٴ مسنونہ کے بعد بیعت ہوجائیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں ان سے رابطہ قوی رکھیں ان امور کو ملحوظ رکھیں گے تو بہت جلد ترقیات حاصل ہوں گی اور مکمل قرآن شریف کا حفظ بھی سہولت سے ہوجائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند