• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 12159

    عنوان:

    ذوالقرنین نے یاجوج اور ماجوج کی روک تھام کے لیے دیوار بنائی تھی۔ حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ یاجوج ماجوج کی تعداد نسل انسانی سے ہزاروں گنا زیادہ ہے۔ موجودہ سیٹلائٹ کے دور میں جب کہ ہر شہر اور ہر گلی میں چلنے پھرنے والوں کو دیکھا جاسکتاہے یاجوج اور ماجوج کی تحقیق نہیں ہوئی کہ وہ کہاں ہیں۔ برائے کرم جواب مرحمت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 651=461/ل

    ذوالقرنین کا یاجوج ماجوج کی روک تھام کے لیے دیوار بنانا قرآن شریف اور احادیث سے ثابت ہے، لیکن یہ جگہ کہاں ہے اس میں بعض علماء نے اپنی رائے پیش کی ہے لیکن قطعی نہیں احتمالی ہے اور بعض نے کہا سمندر کے بعد کسی جگہ ہوگا جو ہمیں معلوم نہیں، نیز یاجوج ماجوج کا نکلنا قرب قیامت کی علامات کبری میں سے ہے جو بالکل قرب قیامت ظاہر ہوں گے اب اگر پہلے پتہ چل جائے تو بعد میں ظہور ہونے کا کوئی معنی نہیں ہوگا، یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں سیٹلائٹ کے باوجود ان کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ہمیں اس پر ایمان لانا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند