• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 11557

    عنوان:

    غسل کے بغیر آدمی حمد نعت یا بیان سن سکتا ہے، کیونکہ اس میں قرآن کی آیتیں شامل ہوتی ہیں۔

    سوال:

    غسل کے بغیر آدمی حمد نعت یا بیان سن سکتا ہے، کیونکہ اس میں قرآن کی آیتیں شامل ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 11557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 676=478/ھ

     

    جس شخص کے ذمہ غسل واجب ہو اس کو قرآن کریم پڑھنا اور چھونا منع ہے، یعنی جائز نہیں، البتہ سننے میں کچھ حرج نہیں، نہ گناہ ہے اور جب سننا قرآن شریف کا ممنوع نہیں تو حمد ونعت بیان وتقریرکا سننا بدرجہٴ اولی جائز ہے، اگرچہ اس میں قرآن مجید کی آیات بھی شامل ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند