• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 11198

    عنوان:

    قرآن کریم میں ہے: خلق السمٰوات والارض، یہاں پر سمٰوات (آسمان) جمع ہے لیکن ارض (زمین) واحد ہے۔ سوال یہ ہے کہ جس طرح سات آسمان ہیں اسی طرح سات زمین بھی ہیں تو ارض واحد کیوں آیا ہے؟

    سوال:

    قرآن کریم میں ہے: خلق السمٰوات والارض، یہاں پر سمٰوات (آسمان) جمع ہے لیکن ارض (زمین) واحد ہے۔ سوال یہ ہے کہ جس طرح سات آسمان ہیں اسی طرح سات زمین بھی ہیں تو ارض واحد کیوں آیا ہے؟

    جواب نمبر: 11198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 313=224/ل

    سمٰوات، جمع لانے کیوجہ یہ ہے کہ ساتوں آسمان ایک دوسرے سے مختلف ہیں، ان کے آثار واحکام بھی الگ ہیں اور زمین میں یہ بات نہیں ہے، بلکہ وہ ساتوں ایک ہی طرح ہیں، اس لیے ارض کو واحد لایا گیا: وإیثار جمع السماوات لما ھو المشھور من الإیذان بأنہا أجرام مختلفة الطباع متبائنة الآثار والأحکام (روح المعاني: ۸/۶۴)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند