• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 9324

    عنوان:

    تسبیح لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، کیا یہ جلالی تسبیح ہے؟ کیا ہم اس کو بغیر کسی شیخ کی اجازت کے پڑھ سکتے ہیں یا ہمیں کسی شیخ سے اجازت لینی پڑے گی؟ شریعت کی اصطلاح میں اجازت سے کیا مراد ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1650=293/ل

    بہتر یہ ہے کہ آپ کسی متبع شریعت بزرگ سے اجازت لے کر مذکورہ بالا تسبیح پڑھیں، شیخ کا کہہ دینا کہ تم یہ تسبیح پڑھ سکتے ہو ان کی طرف سے اجازت شمار کی جائے گی۔

    تاہم بغیر اجازت بھی پڑھنے میں مضائقہ نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند