• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 7813

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ آج سے کافی عرصہ پہلے جب میں نے خانقاہ سے تعلق قائم کیا تو میری مسجد کے تبلیغی بھائیوں نے کافی الٹی سیدھی باتیں بنانا شروع کردیں کہ تم لوگ بس اپنی فکر کرتے ہو دوسروں کی کوئی فکر نہیں او راصل کام تبلیغ ہے وغیرہ وغیرہ۔ مجھے یہ سب باتین بہت بری لگیں پھر آہستہ آہستہ میں نے تعلیم وغیرہ میں بیٹھنا چھوڑدیا ، کیوں کہ جب میں بیٹھتا وہ مجھے دیکھ کر وہ باتیں شروع کردیتے۔ اب وہ سارے یہ کہتے ہیں کہ تمہیں خانقاہ والوں نے تبلیغ سے جڑنے سے منع کیا ہے اور بھرے مجمع میں یہ باتیں کرتے ہیں۔ آپ فرمائیں کہ حقیقت کیا ہے اور بندہ کیا کرے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1188=1047/ل

    خانقاہ میں جاکر اصلاح کرانا بھی ضروری ہے، اس پر تبلیغی حضرات کو اشکال نہ کرنا چاہیے اور خانقاہ سے متعلق لوگوں کو بھی حسب موقعہ اورحسب حال تبلیغ میں نکل کر لوگوں کو دعوت دینی چاہیے، دین کا کوئی شعبہ دوسرے شعبہ سے مزاحم نہیں ہوتا اس لیے کسی شعبہ کو حقیر سمجھنا اور دوسرے کو بڑھاوا دینا صحیح نہیں، آپس میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، آپ خانقاہ میں بھی وقت لگائیں اورموقعہ ملنے پر چلہ چار مہینے کے لیے جماعت میں بھی جایا کریں اور لوگوں کی ملامت کی پرواہ نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند