• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 6579

    عنوان:

    مجھے بیعت کے متعلق پوچھنا ہے کہ ایک بہت ہی متقی اورپرہیزگار بزرگ حیات ہیں مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب اوران کی تنظیم دعوت اسلامی کا طریقہ کار بھی بہت کامیابی کی منازل طے کررہا ہے۔ سنا ہے کہ یہ پچھلے پچیس سالوں سے روزے سے ہیں علاوہ پانچ روزہ چھوڑکر۔ تو کیا میں ان سے بیعت لے سکتا ہوں اور کیا میں اس تنظیم کا کام کرسکتا ہوں، کیوں کہ یہ سب عملی ماننے والے نظر آتے ہیں۔ رہنمائی فرماکر جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 628=628/ م

    موصوف مذکور کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں اور ان کے عقائد و نظریات کیا ہیں؟ اور ان کی تنظیم کا طریقہٴ کار کیا ہے؟ اس لیے آپ کو ان سے بیعت ہونے اور ان کی تنظیم میں کام کرنے کے سلسلے میں کچھ بھی رہنمائی کرنے سے معذرت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند