• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 611857

    عنوان: پیر کسے کہتے ہیں؟ 

    سوال:

    سوال : بہت سے لوگوں کو ہم پیر ، پیر طریقت ، پیر صاحب ، یا پیر زادہ ،، وغیرہ القاب سے مخاطب کرتے ہیں۔ میرا سوال ہے پیر کسے کہتے ہیں؟ پیر کیسا ہوتا ہے اور کیا یہ لفظ کسی خاص برادری کے متعلق ہے ۔ یہ لفظ پیر کسی خاص مذہب ، دھرم یا برادری کے لیے مخصوص ہے۔ براۓمہربانی تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1196-990/B=10/1443

     جب كوئی عالم باعمل ہو اور لوگوں كی اصلاح كرنے كا تجربہ ركھتا ہے وہ كسی كو اپنا مرید بناتا ہے اور مرید اس سے تعلق ركھتے ہوئے اپنے باطن كی اصلاح كرلیتا ہے اور دل سے دنیا كی محبت كو نكال دیتا اور اللہ اور ا س كے رسول كی محبت اپنے دل میں گھسا لیتا ہے اور اپنے قلب سے ریا كو‏، حسدكو‏، حرص كو اور تكبر كو بالكلیہ نكال دیتا ہے اور ہر عمل اللہ كے لیے كرنے والا بن جاتا ہے تو وہ عالم باعمل اپنے مرید كو اپنا جانشین بنادیتا ہے اور خلافت عطا كردیتا ہے پھر امیر اپنے پیر كا خلیفہ ہوكر لوگوں كے قلب اور نفس كی اصلاح كرتا ہے تو پہلے یہ عالم باعمل شیخ كا مرید تھا۔ اب اسے خلافت مل جانے سے خود پیر بن گیا۔ اور جن لوگوں كو بیعت كرے گا وہ اس كے مرید كہلائیں گے۔ یہ اپنے نفس كی اصلاح كے لیے پیری مریدی ہوتی ہے تاكہ ہمارا دل دنیا سے ہر قسم كے بتوں سے پاك و صاف ہوجائے اور پھر رہنمائی ہمیشہ اچھے كاموں كی طرف كرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند