• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 610985

    عنوان:

    وسوسہ كیا ہے اور اس سے كیسے بچا جائے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں جب چھوٹی تھی تو ایسے سب بات کر رہے تھے کہ جو غلط کام اسلام کے خلاف کام کرتا ہے جیسے جادو وغیرہ وہ سب پاخانہ کھاتے ہیں اور میرا دماغ ایسا ہے کہ کوئی چیز ایک بار گھس جائے نکلتی نہیں اور ابھی ایسا خیال آرہا ہے پاخانے کا تو ایسا کیوں ہے اور یہ حرام ہے ؟ اور کوئی جان بوجھ کر کھائیے تو گناہ ہے ؟ اسپے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 610985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 966-815/B=09/1443

     بلاقصد و ارادہ كے اگر كوئی خیال دماغ میں گھس گیا تو وہ وسوسہ ہے‏، یہ حرام نہیں‏، اس پر كوئی گناہ نہیں۔ ہاں اگر كوئی حقیقت میں جان بوجھ كر پاخانہ كھائے تو یہ حرام ہے اور اس پر گناہ ہوگا۔ آپ كثرت سے قرآن پاك كی یہ دعا پڑھتی رہیں ان شاء اللہ آپ كا وسوسہ جاتا رہے گا۔ رَبِّ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَاَعُوْذُبِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند