• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 610178

    عنوان:

    گناہ سے بچنے کی تدبیر

    سوال:

    میں ایک طالب علم ہوں۔میرے اوپر صبح شام شہوت کا غلبہ رہتا ہے ۔میں ایک شہری ہوں۔اور ایسے ماحول میں رہتا ہوں کہ جس سے جذبات بھڑکتے ہیں۔جب زیادہ غلبہ رہتا ہے تو گنا ہو جاتے ہیں ۔پھر میں توبہ کرتا ہوں ہو پھر گناہ ہوتے ہیں۔روزے بھی رکھتا ہوں پر جب غلبہ ہوتا ہے تو قابو نہیں پا پاتا۔نکاح پر بھی قدرت نہیں ہے کیونکہ کہ میں ایک طالب علم ہوں والد کے سامنے کنائی طور پر میں نے نکاح کے سلسلے میں بات کی کی پر وہ ا بھی میرا نکاح نہیں کرانا چاہتے۔بہت پریشان رہتا ہوں۔برائے کرم میرے لیے دعا کریں اور ان کا حل بتائیں کہ کیسے میں اپنی زندگی گزاروں؟

    جواب نمبر: 610178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 551-340/D-Mulhaqa=8/1443

     آپ یہ سوچیں کہ گناہ سے بچنا آپ کے اختیار میں ہے یا نہیں ، ظاہر ہے کہ اختیار میں ہے، لہذا ہمت سے کام لیتے ہوئے گناہ سے بچنے کی کوشش کریں ، نگاہوں کی حفاظت کریں ، اچھی صحبت اختیار کریں، بری صحبت سے بچیں اور اپنے آپ کو مشغول رکھیں، اگر آپ کے قریب کسی اللہ والے کی مجلس ہوتی ہو، تو کبھی کبھی اس میں شرکت کرلیا کریں اور اللہ تعالی سے دعا بھی مانگیں، خاص طور پر ہر نماز کے بعد یہ دعا ضرور مانگا کریں:اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند