• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 609869

    عنوان:

    کشف قبور کی صفت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کشف القبور کی صفت کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے اللہ تعالیٰ سے, مطلب یہ کے بغیر کسی شرکیہ عمل کے وہ کونسا طریقہ ہے جس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ کشف القبور کی صفت بندے کو عطا کردیتے ہیں، نیز ظاہر ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی نہ کوئی کتاب بھی اہل حق علماء کی موجود ہوگی تو براہ کرم ان کتابوں کا نام بھی بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 609869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 491-288/D-Mulhaqa=7/1443

     اللہ تعالی اپنے بعض بندوں کو کبھی متوجہ ہونے سے اور کبھی بلا توجہ کشف قبور عطا فرمادیتے ہیں اور کبھی متوجہ ہونے سے بھی کشف نہیں ہوتا ہے ، غرض کشف ؛ امر ختیاری نہیں ہے، اگرچہ کبھی قصد پر مرتب ہوجاتا ہے ۔ ( امداد الفتاوی : ۱۱/۲۰۸ تا ۲۱۱، جدید)ان امور کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے ،یہ کوئی باقاعدہ علم نہیں ہے جس کو حاصل کیا جائے۔ ( فتاوی حقانیہ: ۲/۲۶۹) ایک مسلمان کو احکام کا التزام اور سنتوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند