متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 608804
گھر میں سکون آنے کا راستہ
سوال : سر ہمارے گھر میں لڑائی بہت ہوتی ہے چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔کھانا کھاتے وقت زیادہ ہو تی ہے ۔میں جتنی بھی کوشش کروں کہ یہ سب نہ ہو پھر بھی لڑائی ہو جاتی ہے ۔ہم چار لوگ ہیں گھر میں۔اس لڑائی جھگڑے سے نقصان بھی ہوتے ہیں کبھی کچھ خراب ہو گیا کبھی کچھ۔ہم نے لوگوں کا قرض ادا کرنا ہے ۔پیسے جمع کرتے ہیں کہیں اور لگ جاتے ۔بس اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔کہ گھر میں سکون آئے اور برکت ہو۔اس کے لئے کوئی وظیفہ وغیرہ ہو تو بتائیں۔شکریہ
جواب نمبر: 608804
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 781-533/H=06/1443
نماز تلاوت درود شریف کا اہتمام کریں، گناہوں سے بچنے میں پوری کوشش صرف کردیں، ایک دوسرے کے حقوق اداء کرتے رہیں، ایک دوسرے کی حق تلفی سے اپنے آپ کو بچائے رکھیں، زبان قلب نظر کان کی حفاظت کریں، غیبت بہتان کذب وغیرہ سے کوسوں دوربھاگیں، تقویٰ طہارت کو لازم پکڑلیں، بہشتی زیور تعلیم الدین حیات المسلمین فضائل اعمال کے گھر میں سننے سنانے کا کوئی وقت مقرر کرلیں، دلسوزی کے ساتھ دعاء کیا کریں، ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھتے رہیں، خلاف سنت کاموں سے بچیں ان شاء اللہ سکون اطمیان اور برکت کا کھلی آنکھوں مشاہدہ کریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند