• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 608432

    عنوان:

    رات میں زنا کے خیالات آتے ہیں‏، اس سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    سوال : مجھے رات میں زنا کے خیالات آتے ہیں ۔ اکثر تنہائی میں اور نیٹ چلاتے وقت۔

    جواب نمبر: 608432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 558-423/M=05/1443

     خلوت میں تنہا رہنے سے گریز کریں، نیٹ چلانے سے حتی الامکان بچیں؛ بلکہ ہوسکے تو اسکرین ٹچ موبائل کے استعمال سے ہی اجتناب کریں، بات چیت کی ضرورت کے لیے سادہ موبائل رکھ لیں، گاہے گاہے روزے رکھا کریں، شادی نہ ہوئی ہو اور کوئی مانع نہ ہوتو جلد شادی کرلیں، ہوسکے تو کسی شیخ (صاحب نسبت و متبع سنت بزرگ) سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند