• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 607323

    عنوان:

    میں گناہوں سے کیسے بچوں؟

    سوال:

    سوال : میں گناہ کرتے کرتے تھک گیا ہوں ۔ توبہ بار بار ٹوٹ جاتی ہے ۔نفس بھی قابو میں نہیں رہتا ،غفلت اورسستی سے بھی تنگ آگیا ہوں ۔ ایک اللہ والے سے بیعت بھی ہوں اور نیک صالحین کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بھی ہے ۔ میں کیا کرو ں ۔ اب تو اعمال بھی چھوٹ رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 607323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 406-422/B=04/1443

     جس اللہ والے سے آپ بیعت ہیں ان کے پاس آتے جاتے رہیں اور ا پنے احوال بتاتے رہیں۔ اور کثرت سے نفسانی خیالات اور شیطانی وساوس سے پناہ مانگتے رہیں۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں کے بعد آپ کے احوال صحیح ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند