• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 604236

    عنوان:

    میرا ایمان بڑا کمزور لگ رہا ہے‏، میں کیا کروں؟

    سوال:

    میرا ایمان ایک سال سے کمزور لگ رہاتھا اب تو بے ہدبہت زیادا کمزور ہو گیاہے کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے شیطان کے وسوسے بہت زیادہ آتے ہیں ایمان بچا نے کے لیے کیا کروں میرا ایمان پہلے جیسا ہو نے کے لیے کیا کروں میرے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 604236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 880-944/B=01/1443

     قرآن پاک کی روزانہ پابندی کے ساتھ تلاوت کیجئے۔ کچھ حصہ دن میں اور کچھ رات میں تلاوت کیجئے۔ پانچوں وقت نماز پڑھنے کا اہتمام کریں اور کثرت سے لا إلہ إلا اللہ کا وِرد رکھیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے جَدِّدُوْا إیمانکم یقول لا إلہ إلا اللہ یعنی لا إلہ إلا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کو تازہ کیا کرو۔ اور چھوٹے بڑے ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔ ان شاء اللہ ایمان میں تازگی اور قوت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند