• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 601414

    عنوان:

    آج کے دور میں کس شیخ سے بیعت کرنا مناسب ہے ؟

    سوال:

    آج کے دور میں کس شیخ سے بیعت کرنا مناسب ہے ؟

    جواب نمبر: 601414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 385-267/B=04/1442

     ایسا شیخ جو عالم باعمل ہو، اتباع سنت کا اہتمام کرتا ہو، عبادات ، اخلاقیات ، معاملات تینوں میں صحیح ہو۔ ریا سے ، حسد، حرص اور تکبر سے خالی ہو۔ لوگوں کی اصلاح کا تجربہ بھی رکھتا ہو۔ اس سے بیعت ہونا چاہئے۔ تاکہ ہمارے نفس کی صحیح اصلاح ہوسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند