• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 5972

    عنوان:

    میں ممبئی شہر (انڈیا) میں رہتا ہوں۔ اور میرا گاؤں بجنور، کرت پور (یوپی) ہے۔ (۲) مجھے اپنے نفس کاتذکیہ کرنا ہے، اپنی اصلاح کرنی ہے، اوربیعت ہونا ہے۔ (۳) مجھے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ طریقہ کے بزرگ سے بیعت ہونا ہے۔ (۴) کیا آپ کی جانکاری میں دیوبند سے تعلق رکھنے والے، ممبئی یا بجنور میں رہنے والے کوئی نقشبندی بزرگ ہیں، جن سے میں اصلاحی تعلقات قائم کرسکتا ہوں؟ (۵) یا دیوبند کے ہی کسی نقشبندی بزرگ سے خط و کتابت کے ذریعہ میں اصلاحی تعلق قائم کرسکتا ہوں یا بیعت ہوسکتا ہوں؟ (۶) کیا آپ اس سلسلہ میں میری مدد کرسکتے ہیں؟ کیوں کہ میں ممبئی اور اپنے گاؤں کرت پور میں کسی بھی نقشبندی بزرگ کونہیں جانتا۔ (۷) میں نے حضرت ذو الفقار احمد نقشبندی کے بیانات انٹر نیٹ پر سنے ہیں اوران کی کتابیں بھی پڑھتا ہوں، میں نے ہر چند کوشش کی کہ میں کسی طرح ذو الفقار صاحب یا ان کے کسی خلیفہ سے اصلاحی تعلق قائم کرلوں، لیکن اللہ کی مدد شامل حال نہیں ہوئی۔ (۸) بہر حال آپ بزرگ سے گزارش ہے کہ آپ میری اللہ کے لیے مدد فرمائیں اور میری اصلاح کے لیے صحیح مشورہ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 624=571/ ل

    بیعت سے مقصود اصلاحِ نفس ہے، یعنی آدمی کے اندر سے برے اوصاف مثلاً حسد، کینہ، تکبر وغیرہ ختم ہوجائیں او راچھے اوصاف مثلاً حلم، تواضع، پرہیزگاری وغیرہ آجائیں، اس کے لیے کسی خاص سلسلے میں شیخ کی ضرورت نہیں بالخصوص جب کہ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کا غلبہ ہے اور ہمارے اکابر اجازت اگرچہ چاروں سلسلوں سے دیتے ہیں مگر غلبہ چشتیہ سلسلہ ہی کا ہوتا ہے، اس لیے آپ قطع نظر اس سے کہ یہ بزرگ نقشبندیہ سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں، اگر وہ متبع سنت ہیں، مسائل دینیہ ضروریہ سے واقف ہیں تو آپ ان سے ارادت کا تعلق قائم کرسکتے ہیں۔ اور دیوبند و اطراف دیوبند میں کافی بزرگ موجود ہیں جن سے آپ ارادت کا تعلق قائم کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند